14 مارچ، 2020، 7:27 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83714252
T T
0 Persons
خلیج فارس میں خام تیل کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ

 تہران، ارنا- ایرانی آف شور آئل کمپنی کی خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں سیری ایریا کی ٹینک نمبر 2 کے استحصال کیساتھ، ایک ملین بیرل اضافہ ہوگیا۔

ایرانی آف شور آئل کمپنی کے مطابق، سیری ایریا کی 10 لاکھ بیرل پر مشتمل نمبر 2 ٹینک کی بحالی اور از سر نوتعمیر کے ڈائریکٹر "ابراہیم علی پور" نے کہا ہے ٹینک نمبر 2 جس کی قطر 110 میٹر اور اس کی اونچائی 18 میٹر کی ہے سیری ایریا کے قدیمی ٹینکوں میں سے ایک ہے جو 1997ء میں جاپانی کمپنی  کے ذریعے تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹینک کی اجزاء کے توازن اور معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ٹینک کے سامان، خاص طور پر چھت کی تعمیر اور دیگر تمام مرحلے متعلقہ معیارات کے مطابق کیے گئے ہیں اور پروجیکٹ کے عہدیداروں کے ذریعہ مستقل نگرانی اور معائنہ کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .